مزید خبریں

یوم خندق ، حکمران محنت کشوں کی عظمت کو تسلیم کریں ، شمس سواتی

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے 8 ذیقعد یوم خندق کو یوم عظمت مزدور کے طور پر منایا ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی تھے ۔ دیگر مقررین میںاصغر خان ، مجید عباسی شامل تھے۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ ہم ظلم کی ہر صورت کے سخت مخالف ہیں ۔ لیکن انسانوں کے ساتھ ظلم کی واحد وجہ اللہ اور اس کے رسول ؐ سے بغاوت ہے ۔ انسان اگر اللہ تعالیٰ کے نظام کو اختیار کرے توشکاگو سمیت دنیا میں کہیں بھی ظلم نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور جبر کی واحد وجہ سرمایہ داری ، جاگیر داری اور افسر شاہی کا گٹھ جوڑ ہے۔ یہی استحصالی ٹولہ پاکستان میں 75 سالوں سے مسلط ہے جس کی وجہ سے غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔ مزدوروں اور کسانوں کے کروڑوں بچے تعلیم سے اور لاکھوں مریض علاج سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد مسائل کو 99 فیصد عوام بھگت رہے ہیں 99 فیصد وسائل اس ملک کی افسر شاہی ، وزرا ، جج ، جرنیل اور ارکان پارلیمنٹ کھا جاتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ غیر سودی بجٹ پیش کیا جائے بجٹ میں وزارء ، ججوں ، جرنیلوں ، بیورو کریسی اور ممبران پارلیمنٹ کی مراعات واپس لے کر مراعات کا رخ عام غریب مزدور کی طرف موڑا جائے۔ ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے۔ کم ازکم تنخواہ مہنگائی کے تناسب سے 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم مزدوروں، کسانوں اور غریب عوام سے اپیل کرتے کہ 75 سالوں سے مسلط حکمرانوں کو مسترد کرکے اپنا ووٹ نظام مصطفیؐ کے لیے استعمال کریں۔
8 جون 2022 کو شمس الرحمن سواتی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی ہدایت پر8 ذیقعد کو پورے ملک میں یوم خندق کو عظمت مزدور کے دن کے طور پر منایا گیا۔اس سلسلہ میں تمام زون صوبوں، اضلاع اور ملحقہ یونینز کو ایک خط ارسا ل کیا گیا اور بعد ازاں ایک خوبصوت پوسٹر پورے ملک میں لگایا کیا جس میں یوم خندق پر روشنی ڈالی گئی۔
کراچی، لاہور، ملتان، حیدر آباد راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، کوئٹہ، بلوچستان (دکی) گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، ڈہرکی، ساہیوال، پشاور، ڈی آئی خان، ڈیرہ غازی خان اور بھکر میں 8 ذیقعد یوم مزدور کے پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔ ریلوے پریم یونین CBA نے لاہور میں ڈیزل شیڈ اور پاسبان ایری گیشن ایمپلائز یونین نے ایرگیشن آفس بھکر میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔ پروگرام میں رسول اللہؐ کی عملی زندگی اسلامی نظام کی افادیت اور اسلام اور منت کش کے مقام پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی این ایل ایف کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی تھے ۔ دیگر مقررین میںاصغر خان ، مجید عباسی شامل تھے۔ شمس الرحمن سواتی نے بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدرسابق( سینیٹر) عبدالرحیم میر داد خیل کی قرار داد بھی اتفاق رائے سے منظور کی تھی کہ یوم خندق کو محنت کی عظمت کے دن کے طور پر منایا جائے لیکن حکمرانوں نے اس پر عمل نہیں کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم خندق کو مزدور کی عظمت کے دن کے طور پر منایا جائے۔اس سیمینار میںمعروف سیاسی و سماجی راہنماء رضا احمد شاہ آئیسکو لیبر یونین سی بی اے کے صدر عاشق خان اور مزدور اہنما ووں اصغر خان مجید عباسی تنویر شاہ کاظمی وحید حیدر شاہ اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں یوم خندق عظمت مزدور کا دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ارشد محمود یوسفزئی صوبائی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب میں مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر صدر سابق سینیٹر عبدالرحیم میرداد خیل جب کہ مہمان خاص جاوید احمد خان سابق ناظم تھے، تقریب میں حبیب الرحمن یوسفزئی این ایل ایف،پریم یونین اور دیگر مزدور رہنما شریک تھے۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کی عظمت کا دن یوم خندق ہے مدینہ میں جو ریاست قائم کی گئی تھی اور اس بستی کو بچانے کے لیے جو خندق کھودی گئی تھی تو اس میں رسولؐ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خود بھی خندق کھورہے تھے اور نبی آخر الزمان حضرت محمد ؐ نے اپنے جان نثاروں کے ہمراہ خندق کھود کر محنت کو عظمت عطاء کی آپؐ نے عدل کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ محنت کی عظمت کا دن رسول اللہؐ کی نسبت سے یون خندق کو قرار دیا جائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تحت یوم خندق کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مختلف لیبر تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور کثیر تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی ۔ زونل کے صدر حاجی محمد عقیل ڈومرہ نے یوم خندق پر روشنی ڈالی تقریب سے مولانا سلیم اللہ ارشد اور چیئرمین زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اجلاس میں لوالائی ٹریفک حادثہ میں کلاچی کے 24 جاں بحق شہادتوں پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی۔
گوجرانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالجبار اور ناصر خان مروت نے کہا کہ موجود ہ نظام میں مزدور بدحالی کا شکار ہے تعلیم صحت علاج معالجہ کا کوئی نظام نہیں ۔ پروگرام سے ناصر کامران راشد امین اور میاں اکبر نے بھی خطاب کیا ۔
آل پاکستان بلدیات اینڈ اسٹاف ورکرز فیڈریشن اور نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گجرات کا خصوصی اجلاس گجرات میں ہوا۔ جس میںنئے عہدیداران سے حلف لیا گیا اور چودھری صفدر اقبال وڑائچ نے یوم خندق پر روشنی ڈالی۔ آل پاکستان بلدیات اینڈ اسٹاف ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میٹرو پولٹین کارپوریشن ایمپلائز یونین(سی ۔بی۔اے) کے زیر اہتمام ٹائون ہال میں یوم خندق کا پروگرام ہوا۔ اجلاس میں گل نواز خان، محمد احمد و دیگر نے اظہار خیال کیا۔گل نواز خان سواتی نے کہا کہ موجودہ نظام میں مزدور سخت پریشان ہے مہنگائی سے مزدور کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ مزدور کا جینا محال ہو چکا ہے ۔نبی مہربان ؐ کے احکامات پر عمل کر کے ہی ہمیں دنیا اور اخرت پر کامیانی مل سکتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم خندق 8 ذیقعد کو یوم مزدور کے طور پر منایا جائے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن حیدر آباد زون کے زیر اہتمام یوم خندق کا پروگرام گول بلڈنگ میں ہوا کثیر تعداد میں مزدوروں نے اس پروگرام میںشرکت کی۔ معروف دینی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری، شکیل احمد شیخ (صدر این ایل ایف سندھ) عبدالجبار قریشی، اعجاز حسین ، احسن شیخ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن صوبہ سندھ شیخ احمد شکیل نے کہا کہ یوم مئی سرمایہ داری اور سو شل ازم ک اگٹھ جوڑ ہے۔ محنت کش کو سرمایہ داری اور سوشلزم کے چنگل میں ڈالنا محنت کش کے ساتھ بڑا ظلم ہے یہ دونوں نظام باہمی گٹھ جوڑ سے محنت کش کا استحصال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید مزدور مسائل پر روشنی ڈالی ۔ معروف دینی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری نے کہا اللہ کے نبیؐ نے خود کدال کو اپنے دست مبارک سے چلا کر صحابہ کرام ؓ نے ساتھ خندق کھودی اور اس طرح عملی محنت کرکے محنت کی عظمت کو وہ احترام کیا جس کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ اعجاز حسین نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پورے ملک میں مزدور مسائل کے سرگرم عمل ہے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت 8 ذیقعد یوم خندق کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں خالد خان، قاسم جمال، صغیر احمد انصاری ، رضوان علی ، محمد سلیم، اسرار سواتی، امیر رضوان نے خطاب کیا ۔ تقریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کراچی زون کے صدرخالد خان نے کہا کہ این ایل ایف ایک عرصہ سے یوم خندق منا رہی ہے۔ غز وہ خندق کے دوران نبی اکرمؐ اور صحابہ کرام ؓ کی تاریخی جدوجہد اور قربانی و ایثار کے یوم کے حوالے سے ” مزدور کی عظمت کا دنـ” منانے کا بھی فیصلہ کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یوم مئی کے بجائے سرکاری سطح پر بھی یوم مزدور 8 ذیقعد کو منایا جائے ۔نبی کریمؐ سے محبت و عقیدت اور چاہت کا اظہار پختہ سیرت و کردار اور ایثار کی شمعیں روشن کریں۔ نبی کریم ؐ نے جس قائدانہ کردار کا درس اور سبق دیا ہے اس اپنی زندگی میں اپنائیں کہ جب صحابہ کرام ؓ نے مدینہ منورہ کے تحفظ کے لیے خندق کھودنے کے طویل عمل کے دوران مشقت سختی اور بھوک کا اظہار کیا اور بتایا کہ پیٹ پر پتھر باندھ کر راہ خدا میں لگے ہوئے ہیں۔ تو خود آپ ؐ نے اپنا پیٹ دکھایا جس پر دو پتھر بندے ہوئے تھے۔ آپ اس پورے عمل میں صحابہ کرام ؓ کے ساتھ کدال لے کر شریک رہے اس لیے ہمارے لیے یہ تاریخی ایام شکاگو میں ہونے والے واقعات کی نسبت زیادہ قابل احترام و عقیدت والے ہیں۔ خالد خان نے کہا کہ ظلم و استحصال کے ںظام اور کرپشن کے دور میں نیشنل لیبر فیڈریشن امید کی کرن اور درخشندہ ستارہ ہے ۔ کمیونزم کیلئے سب کچھ قربان کرنے کے دعوے دار امریکا اور سرمایہ دارانہ نظام کے آلہ کار بن کر اس کی لیسی میںلگے ہوئے ہیں۔ محنت کش کی قیمتیں لگانے والے اور یونینز کے ذریعے سودے بازی کرنے والے کبھی مسائل حل نہیں کرسکتے۔
پاسبان ایری یگیشن یونین کے زیر اہتمام پروگرام ہوا۔ مرکزی صدر حافظ نصراللہ نے اس موقع پر کہا کہ نبی ؐ نے خود اپنے ہاتھوں سے مزدوری کی۔ اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر صحابہ کرام ؓ کی قیادت کی۔ مدینہ منورہ کی حفاظت کرنے اور خندق کھودنے والے مزدور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ اسلام نے ہمیں قربانی کا درس دیا ہے۔ یوم خندق کے موقع پر صحابہ نے بھوک برداشت کی۔ ان کا مقصد جنت کا حصول تھا۔
ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں یوم خندق کے پروگرامات کی صدارت نیشنل لیبر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر مرزا محمد عیسیٰ نے کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے محنت کش کو جو حقو ق دیے تھے دنیا کا کوئی نظام اور کوئی تنظیم آج تک اس کا عشر عشیر بھی حق نہیں دے سکی۔ اجلاس میں محمد حسنین فراز ایڈوکیٹ ، طاہر طیب لنگاہ ایڈووکیٹ، اقبال بڈھانی، مجاہد پاشا ، حافظ عبدالرحمن ، شاہ ولی راجپوت اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ نیشنل لیبر فیڈریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم خندق عظمت مزدور کے دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ ظفر اقبال چیئرمین قرطبہ فائونڈیشن سیالکوٹ، نیشنل لیبر فیڈریشن صوبہ پنجاب وسطی کے چیئرمین و معروف بزرگ مزدور راہنماء ملک محمد وارث۔ سید فریاد حسین شاہ صدر نیشنل لیبر فیڈریشن گوجرانوالہ زون۔ خالد پرویز سینئر نائب صدر ضلع سیالکوٹ،امانت علی خاکی جنرل سیکرٹری نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع سیالکوٹ اور شاہد جٹ وائس چیئرمین اتفاق لیبر یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں یوم خندق کی اہمیت پر زور دیا۔
نیشنل لیبر فیڈریشن فیصل آ باد زون کے تحت بھی یوم خندق پر ایک بھر پور پروگرام کا ہوا۔ جس میں پاور لومز اور دیگر ٹریڈ یونینز سے متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ نیشنل لیبر فیڈریشن فیصل آباد زون کے صدر میاں اعجاز حسین نے مطالبہ کیا کہ نبی کریم ؐ اور جاں نثار صحابہ کرام ؓسے عقیدت و محبت کے اظہارکیلئے 8 ذیقعد ” یوم خندق” کو سرکاری سطح پر یوم مزدور کے طور پر منایا جائے۔
ریلوے پریم یونین ورکشاپ و ریلوے پریم یونین اوپن لائن CBA کا مشترکہ اجلاس ریلوے ڈیزل شیڈ لاہور میں ہوا جس سے ضیاالدین انصاری ایڈوکیٹ ، شیخ محمد انور ، چوہدری محمود الاحد ، و دیگر نے بھی یوم خندق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شمس الرحمن سواتی نے مطالبہ کیا کہ یوم خندق کو مزدور کی عظمت کے دن کے طور پر بطور یوم مزدور منایا جائے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کی تاریخی جدوجہد اسلامی انقلاب کے لیے جو محنت کشوں کو عزت اور وقار کا مقام دینا ہے۔ گھر، تعلیم ، علاج اور خوشحال صحت مند زندگی کی ضمانت دینا ہے۔ مزدور خود کو اسلامی انقلاب کیلئے وقف کردیں اور اسلامی انقلاب کیلئے وقف کردیں ۔ اور سرمایہ داری جاگیر داری افسر شاہی کے ٹرائیکا کو توڑ دیں۔

راولپنڈی میں پاکستان کے تمام معاشی مسائل کا حل اسلامی نظام زندگی کے نفاذ میں ملک کو سودی معیشت سے چھٹکارا دلا کر ہی ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پ رگامزن کیا جاسکتا ہے۔ ان خھالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے یوم خندق کی مناسبت سے یوم عظمت مزدور منانے کے موقع پر منعقدہ ایک سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس سیمینار میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی سیاسی کمیٹی کے صدر رضا احمد شاہ آئیسکو لیبر یونین سی بی اے کی صدر عاشق خان اور مزدور اہنما ووں اصغر خان مجید عباسی تنویر شاہ کاظمی وحید حیدر شاہ اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ آج پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کا حل اسلامی نظام معیشت میں پنہاں ہے جب تک اس ملک میںسودی نظام کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک خوشحالی کی صرف باتیں کی جاسکتی ہیں۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک طرف سودی نظام اپنا کر اللہ تعالیٰ سے جنگ کریں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ سے ترقی اور خوشحالی مانگیں۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا آج ملک کا بجٹ ایک فیصد مراعات یافتہ طبقے کیلئے ہے جبکہ 99 فیصد مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد انگریز اس ملک کے عوام کو سرمایہ دار ، جاگیر دار اور نوکر شاہی کے ٹرائیکا کے سپرد کر گیا ہے اور وہ 70 سال سے اس ملک کے عوام کا استحصال کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج یوم خندق ہے آج کے دن دو جہانوں کے رحمتہ العالمین بنا کر بھیجے گئے نبی آخر الزماں حضرات محمد ﷺ نے ایک مزدور کی طرح خندق کی کھدائی میں حصہ لیا اور پتھر اٹھائے آج کا دن مزدور کی عظمت کا دن ہے ، ہمیں آج کے دن مزدوری کی عظمت بحال کرنے اور اس کیلئے نظام کو بہتر بنانے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا اعادہ کرنا ہوگا۔