مزید خبریں

ائرلیگ کے وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات

ائرلیگ کے وفد کی وفاقی وزیر ہوا بازی سے ملاقات ۔ ائرلیگ کے وفد کی قیادت ائرلیگ کے مرکزی صدر جناب شمیم اکمل صاحب نے کی۔ ملاقات میں قومی ائرلائن کی بحالی کے لیے اہم امور پر بات ہوئی۔ قومی ائرلائن کے معطل شدہ بین القوامی روٹس فوری بحال کروانے پر بات کی گئی۔ فضائی بیڑے میں اضافہ کی بات کی گئی۔ پر ہینگر میں کھڑے ہوئے دو بوئنگ 777 طیاروں کو فعال کرنے کی بات ہوئی۔ محنت کشوں کو درپیش مسائل کو
فل الفور حل کرنے کی بات کی گئی۔ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوں کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کی بات کی گئی۔ پچھلے چار سالہ دور میں ٹرانسفر کیے گئے محنت کشوں کو فوری اپنے اسٹیشن پر واپسی کا مطالبہ کیا۔ ڈگری کیس میں نکالے گئے محنت کشوں پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔