مزید خبریں

تعلیم معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتی ہے،مقررین

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ایکٹیڈ تنظیم اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز کندھکوٹ میں ایک روزہ سرٹیفکیٹ تقسیم (تقسیم اسناد) کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ادارہ ایکٹیڈ اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سیف کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اسکول سے پاس ہونے والے 300 طلبہ اور طالبات میں اسناد اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ فرحان پٹھان اور صدارت سردار محمد خالد ایریا کوآرڈینیٹر ایکٹیڈ تنظیم کے زیر صدرات یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ ڈائریکٹر SIBA کندھکوٹ فرید حسین منگی اس پروگرام میں صدر بار نے خصوصی شرکت کی اور تقسیم اسناد میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں بچے اور بچیوں سے تقریری مقابلے اور اسٹیج شو کرائے گئے۔ بچے مہمانوں کی دلچسپی کو اپنی طرف قائل کرتے رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعلیم کی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا فرحان پٹھان نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سندھ میں تعلیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی اس سیشن کو جاری رکھنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ ایریا کوآرڈینیٹر سردار محمد خالد نے کہا کہ ایکٹیڈ اور گورنمنٹ آف سندھ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ ڈائریکٹر SIBA فرید حسین منگی نے کہا کہ ایکٹیڈ اور SEF کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا اظہار کیا۔ ایکٹیڈ پروگرام ہیڈ عاشق زمان نے کہا کہ ایکٹیڈ ہر کام کے لیے گورنمنٹ آف سندھ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور آئندہ بھی سندھ کی ترقی میں کردار ادا کرتی رہے گی۔ پروگرام کے بعد ایکٹیڈ کے تعاون سے ملنے والے اسکولوں کا دورہ کیا گیا اور اسکول اور بچوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سندھ کی ترقی میں ہر قسم کے تعاون کا اظہار کیا گیا۔