مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،پیٹرول کے نرخ میں اضافے پر ٹیکسی ڈرائیور یونین کا اجلاس

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور مسلسل پیٹرولیم منصوعات میں اصافے کے سبب برائیویٹ ٹیکسی ڈرائیور یونین نے کرایوں میں اصافے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ٹنڈوالٰہیار سے مختلف شہر وں میں جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 20فیصد اصافے کا فیصلہ کر لیا ڈرائیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور مسلسل پیٹرولیم منصوعات میں اصافے کے سبب پرائیویٹ قلندری ٹیکسی ڈرائیور مزدورورکر یونین ر جسٹرڈ تنظیم کا اہم اجلاس چیئرمین سلیم لغاری،بابو،اکرام مستوئی، جنرل سیکرٹری محمد حسن لاشاری بلوچ نے صدارت کی جس میں بڑی تعداد میں ٹیکسی ڈرائیور نے شر کت کی تمام ٹیکسی ڈرائیور نے اتفاق رائے سے ٹنڈوالٰہیار سے سند ھ بھر کے مختلف شہروں میں جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 20فصد اصافہ کر نے کی منظوری دی ۔اس موقعے پرائیویٹ قلندری ٹیکسی ڈرائیور مزدورورکر یونین کے جنرل سیکرٹری محمد حسن لاشاری بلوچ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان بر پا کر رکھا ہے جس کے سبب مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال قائم ہو چکی اور پیڑول منصوعات میں اصافے کے سبب ڈرائیور حضرات بے روز گار ہو چکے اور اپنی گاڑیوں کو فر وخت کر رہے ہیں۔