مزید خبریں

ماتلی:ٹیم ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام جیمخانہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب

ماتلی(نمائندہ جسارت)ٹیم ہیومن رائٹس ماتلی کے زیر اہتمام جیمخانہ میں فخر ماتلی ایوارڈ تقسیم کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے چیف آرگنائزر ماتلی علی رضا سوڈھو تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر امتیاز احمد شیخ نے انجام دیے۔ تقریب میں ماتلی کی ان مرحوم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں ہمیشہ یاد رہنے والی سماجی خدمات انجام دیے۔ مرحوم شخصیات کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں ماتلی کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سرکاری محکموں میں تعینات ریٹائرڈ و آن ڈیوٹی سرکاری افسران و چھوٹے اہلکاروں، صحافیوں، ادیب اور شاعر حضرات کو ہیومن رائٹس کی جانب سے ایوارڈ سرٹیفکیٹ دیے گئے۔