مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوکر علی واہن کے مسائل حل کروں گا ،ساجد سومرو

سکھر (نمائندہ جسارت) یونین کونسل علی واہن سے ضلع کونسل ممبر کیلیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار محمد ساجد سومرو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ہمیں بھی قائدین کی جانب سے عوام کی خدمت کا منشور دیا گیا ہے ان شاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوکر علیواہن کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ضلع کونسل میں آواز بلند کرونگا علیواہن میں کرکٹ گراونڈ کی بحالی، پارک لائبریری کی تعمیر علیواہن شہر سے سماجی برائیوں پان پراگ گٹکو کی فروخت پرچی جوا بند کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں، یوسی کے غیور عوام ایک دفعہ ووٹ دیکر خدمت کا موقع دیکر کامیاب کرائیں ، علیواہن شہر کی ترقی بہبود کے لئے تمام تر کوشش بروئے کار لاؤں گا، اس موقع پر ملک ریاض۔راشد امام اشرف مغل سعید راجپوت اصغر مغل ودیگر بھی موجود تھے۔