مزید خبریں

پنجگور ،دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )پنجگور میں دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں پیش آیا جہاں مزدور دکان کی چھت پر کام کررہے تھے اس دوران وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر نور احمد نامی مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔