مزید خبریں

سکھر ،جماعت اسلامی کے بلدیاتی امیدواروں کی عوام سے ملاقاتیں

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی اور حمایت یافتہ جاوید میمن یوسی 2 مکی شاہ ٹاؤن کے امیدواران عبدالباری انصاری، ادریس میمن، نورالدین شیخ، بلال انصاری، محمد معیز شمسی کی ذمے داران و کارکنان کے ہمراہ ڈور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائی اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر علاقہ عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی دی گئی۔انہوںنے کہا کہ ان شاء اللہ اس بار کرپٹ ٹولے کو عوام کی مدد سے ناکام بنایا جائے گا،جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں ،شہری ترازو کو ووٹ دیں۔علاوہ ازیںجماعت اسلامی یوسی 3 مکی شاہ ٹاؤن کے امیدواران احسان حفیظ شیخ، عزیر غازی، آصف شیخ، واجد بھٹو کی ذمے داران و کارکنان کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا، عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی گئی، امیدواروں نے کہا کہ سلھر پر مسلط کرپٹ ٹولے کو ان شاء اللہ عوام کی مدد سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ مزید براں یوسی 3 جئے شاہ ٹاون میں آفس کی افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں حالیہ بلدیاتی الیکشن 2022 ء کے لیے الیکشن کیمپین کا باقاعدہ آغاز کا اعلان بھی کیا گیا۔سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے حمایت یافتہ ٹائون کمیٹی جئے شاہ کی یوسی 3 کے چیئرمین کے امیدوار لالہ محب پٹھان ، وائس چیئرمین ایڈووکیٹ امدار جھنڈیر، کونسلرز شاہنواز چوہان، زبیر بھٹار، دانش اعوان کی الیکشن آفس کا افتتاح ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کیا۔ اس موقع پر غلام مصطفی پھلپوٹو، محمد رضوان قادری، آغا محمد اکرم درانی و دیگر بھی شریک ہوئے