مزید خبریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: آخری روز سیکورٹی سخت

ملتان(نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس نے ملتان میں کھیلے گئے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آخری میچ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کیگئی ۔ تیسرے اور آخری ون ڈے کے لیے 7 ہزار سے زائد اہلکار و افسران نے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا تھا کہ شائقین کرکٹ کی رہنمائی اور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1100 وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تین کنٹرول رومز اور 350 سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی کی گئی ۔ترجمان پنجاب پولیس راؤ سردار علی نے کہا کہ ملتان پولیس شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں ہر ممکن معاونت فراہم کر تی رہی ہے جبکہ خواتین اور بچوں کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا بھی انتظام کیا گیا ۔ علاوہ ازیں معذور شہریوں کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے میں پولیس اہلکار مدد کر تے رہے۔آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیموں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا، شدید گرمی اور سخت موسم میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اور ٹریفک اہلکار کا جذبہ قابل ستائش ہے۔آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ ہوٹل کے گردو نواح میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلیے ٹریفک مینجمنٹ کے پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔