مزید خبریں

چانڈیو ٹی 10لیگ، شاہین مائونٹین کی 3رنز سے کامیابی

میرپورخاص(بیورورپورٹ)شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورخاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ چمپیئن شپ میں تھر وارئیرز ،شہید محمود سلطان چانڈیو الیون، شاھین مائونٹین اور ینگ الیون ٹائیگرز کی ٹیموں نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ، کھیلے گئے میچوں میں شاھین مائونٹین کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیراڈائز سکسرز ٹیم کو 3رنز سے ہرایا۔ایک اور اہم میچ میں ینگ الیون کی ٹیم نے ایور گرین اسٹارز کی ٹیم کو 39رنز سے شکست دی پہلے کھیلتے ہوئے ینگ الیون کی ٹیم نے 105رنز بنائے احسان گوئل نے 34 اور بہزاد جٹ نے 30رنز کی اننگ کھیلی ایور گرین کے شاہنواز نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے ایور گرین کی ٹیم 66رنز بناسکی مدثر 32رنز بناسکے ینگ الیون کے بہزاد جٹ نے 3وکٹیں حاصل کیں قبل ازیں میچوں میں آنے والے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیات ملک محمود صابری،اللہ ورایو ودیگر سے کرایاگیا۔