مزید خبریں

گرد وغبار کے باعث میچ کچھ دیر کیلیے روک دیاگیا

ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت فیلڈ میں کھلاڑی اور پویلین میں بیٹھے شائقین گرد و غبار کی وجہ سے پریشان ہوگئے۔جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلیے کھیل روک دیا گیا۔شائقین آخری ون ڈے میچ دیکھنے کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے و دوسرے میچوں کی طرح موجود تھے۔اورپلے کارڈز اور سبز ہلالی پرچم تھامے و لہراتے رہے۔مغرب کے وقت بھی کھیل رکا رہا۔