مزید خبریں

ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس ریسلنگ

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس ریسلنگ چمپئن شپ سندھ آج سے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں شروع ہوگی، ریسلنگ چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے سندھ کے 5 ڈویژن لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، کراچی، کی ٹیمیں ٹنڈوجام پہنچ گئی ہیں، جہاں پر ٹیموں کے درمیان دو دن تربیتی کیمپ جاری ہے ، جس کے بعد سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام ریسلنگ چمپئن شپ شروع ہوگی۔