مزید خبریں

حیدرآباد:تحریک لبیک کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے مرکزی الیکشن آفس کا لطیف آباد میں افتتاح کر دیا گیا آفس کا افتتاح ممتاز عالم دین مفتی عدیل رضوی نے کیا اس موقع پر ٹی ایل پی کے صوبائی ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری نے صوبائی رہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ کے ہمراہ مرکزی الیکشن آفس کا دورہ کیا اور ضلعی قیادت کے ساتھ متوقع امیدواران سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذمہ داران پورے جوش و جذبے کے ساتھ انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں اور میرٹ کی بنیاد پر اُمیدواران کا انتخاب کیا جائے صوبائی قیادت کو بریفینگ دیتے ہوئے ضلعی الیکشن سیل کے انچارج اسلم سروری ایڈوکیٹ نے بتایا کے ٹی ایل پی نے حیدرآباد کی تقریباً تمام یوسیز سے امیدواران کھڑے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور 70 فیصد کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔ صوبائی قیادت نے حیدرآباد ضلعی قیادت اور الیکشن سیل کی کارکردگی کا سراہا۔