مزید خبریں

حیدرآباد:کمیشن پاس ویٹرنری ڈاکٹرز کا پریس کلب پر مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کمیشن پاس ویٹرنری ڈاکٹرز نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی بحالی کے لیے حیدرآباد پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر مبارک جتوئی ، عبدالقدوس میمن ودیگر نے کہاکہ 2019ء سے ہم سندھ پبلک سروس کمیشن کے متاثرین میں شامل ہیں گزشتہ سال 6 دسمبر کو سندھ پبلک سروس کمیشن نے باضابطہ نتائج جاری کردیئے ہیں جو کہ چھ ماہ گذر جانے کے باوجود تاحال محکمہ لائیو اسٹاک کو نہیں بھیجے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک ہفتے میں سندھ پبلک سروس کمیشن کوکھولنے کا کہا تھا جسے 2 ماہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیشن کو کھول کر ہمارے جائز مسائل پر توجہ دی جائے تاکہ کمیشن پاس افراد میں پائی جانے والی بے چنی کا خاتمہ ہوسکے ہیں۔