مزید خبریں

جیکب آباد :آئی بی اے ٹیسٹ پاس اُمیدواروں کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج ۔ جیکب آباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس نکال کر شہرکے راستوں پر مارچ کیا ان کے ہاتھوں میںپلے کارڈ تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر سخت نعرے باز ی کی۔احتجاج میں شامل امیدواروں کا کہنا تھاہے کہ ضلع میں 2013 سے 2022 تک کی خالی آسامیاں ظاہر کی جائیں، سندھ حکومت کے جاری کردہ احکامات کے باوجود 40 سے 54 مارکس سے پاس ہونے والے امیدواروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹ پاس اُمیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر آفر آرڈر دے کر پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔