مزید خبریں

حیدرآباد، پاک ینگ سوشل ویلفیئر کے تحت معذور افراد میں ایوارڈ تقسیم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک ینگ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ہینڈز انڈپنڈنٹ لیونگ سینٹر ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معذور افراد ایوارڈ دیے گئے، تقریب میں بڑی تعداد میں معذورین اور ان کی خدمات پر مامور اٹینڈنٹ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہینڈز آئی ایل سی کے پروجیکٹ منیجر لال محمد نے کہاکہ ہینڈز آئی ایل سی کی ٹیم نے شب وروز کی محنت کے بعد معذورین کی کثیر تعداد کو نہ صرف باہر نکال کر سینٹر میں لاکر تربیت کی اور آئیسولیشن میں تھے ان کو ٹریننگ دینے کے بعد اسکول، کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دی گئی۔ معذورین نے یہ ثابت کیا کہ اس معاشرے میں رہتے ہوئے انسان اگر ہمت کرے تو معذوری ان کی منزل میں رکاوٹ نہیں بن سکتی بلکہ وہ اپنی اس معذوری کو طاقت بناتے ہوئے معاشرے میںتبدیلی کا عنصر پیدا کرسکتے ہیں یہ ثابت کردیا ہینڈز آئی ایل سی حیدرآباد کی ٹیم نے ایک سال میں معذورین کیلئے کام کیا بلکہ سوسائٹی میں رہنے والے ہر اس فرد کو بھی اس میں شامل کیا جو پہلے معذورین سے رابطے میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹیم کی بدولت اب حیدرآباد شہر کو ہم فخر سے یہ کہہ سکتے ہیں یہ شہر معذور دوست شہر ہونے کا شرف حاصل کرلے گا۔اگر کام اسی طرح جاری وساری رہا تو حیدرآباد کے افراد کو سراہتے ہوئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے جس نے دن رات محنت کرکے حاصل کیا ہے۔ پاک ینگ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر نعمت اللہ پنہور نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں معذور افرا دکو جس طرح نظرانداز کیا جاتا ہے وہ ان سے ان کی زندگیوں میں مزید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ احساس کمتری کا شکار ہونے لگتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ ان کی معذوری قدرت کا تخلیق ہے قدرت کی تخلیق کبھی غلط نہیں ہوسکتی ۔