مزید خبریں

حیدرآباد:پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹا ف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شکیل غوری، کاشف باغی، جاوید جمال ودیگر نے کہاکہ ملک میں ہر روز پیٹرول، ڈیزل ، بجلی گیس سمیت دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے غریب ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گیا ہے اگر فوری طو رپر مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے غریب کی زندگی عذاب بن گئی ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔