مزید خبریں

عمران خان کے معاہدوں کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے،راشد سومرو

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ جمعیت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو نے الحافظ پمپ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے عمران نیازی کے کیے گئے معاہدوں کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ،مہنگائی کا ذمے دار نااہل عمران خان نیازی کی حکومت ہے جس کا ثبوت شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ اکتوبر میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ حکومت جانے والی ہے اس لیے انہوں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ اگر ہم آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں پر عمل نہ کرتے تو ملک کو فنڈ نہ ملتا معیشت تباہ ہوتی تو ملک کو نقصان پہنچتا۔ عمران نیازی یہودی ایجنٹ ہے جو ان کی پالیسیوں پر چل کر ملک کو تباہی کی طرف لے گیا عمران خان نے ملک کو 3 ٹکڑوں میں ہونے کا بیان دے کر ثابت کر دیا ملک میں عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے ۔