مزید خبریں

عالم اسلام بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے ،اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری اصغر علی خان یوسف زئی نے نوپور شرما اور نوین جندل کی طرف سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت گستاخ رسولﷺ کو قرارواقعی سزا نہیں دیتا تو اس سے تمام تجاورتی و سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ وہ جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول حیدرآباد میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبر را مسعود علی خان، جامعہ اسلامیہ کے پرنسپل شکیل احمد قائم خانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اصغر علی خان یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے اور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزائے موت کا قانون پوری دنیا پر لاگو کیا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمان دشمنی میں بہت آگے بڑھ چکی ہے جسے روکنا امت مسلمہ پر فرض ہے، دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔