مزید خبریں

میرپورخاص: ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت )گزشتہ روز دلبر مہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار کا میرپورخاص سے عمر کوٹ اور کھوکھرا پار جانے والی ماروی ایکسپریس ٹرین سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہو گئی جبکہ کار میں سوار 2 افراد رجب علی چانڈیو اور غلام حسین چانڈیو سخت زخمی ہو گئے جنہیں فوری مقامی افراد نے سول اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے غلام حسین چانڈیو جاں بحق ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس روٹ پر زیادہ تر ریلوے پھاٹک پر ریلوے کا کوئی ملازم موجود نہیں ہو تا اور نہ ہی کوئی پھاٹک ہے جس کی وجہ سے اکثر بے دھیانی میں پھاٹک کراس کرتے ہوئے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔