مزید خبریں

باڈہ: اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے آگ متاثرین میں راشن تقسیم

باڈہ (نمائندہ جسارت) ڈیڑھ مہینہ قبل فریدآباد نواحی گاؤں فیض محمد دریانی میں 200 سے زائد گھروں کو آگ لگ گئی تھی جس سے 9 معصوم زندگیاں جاں بحق ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے ایک مرتبہ پھر سماجی تنظیم اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے راشن جس میں آٹا، چاول، گھی، دالیں اور دیگر روزمرہ استعمال میں آنے والی اشیاء آگ متاثرین میں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اسلامک ریلیف پاکستان کوآرڈینیٹر وسیم بشیر علی، آصف علی، پروجیکٹ فوکل پرسن معشوق علی رند، محمد ہاشم مدنی سومرو، عبدالجواد ڈیرو، پرویز علی سموں، صدام حسین ڈیرو اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے سماجی تنظیم اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر 200 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے فی خاندان کو 15 سے 20 ہزار تک کا راشن پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کے اسلامک ریلیف پاکستان سماجی تنظیم گزشتہ 30 برس سے دنیا کے 44 ممالک میں کام کر رہی ہے دکھی انسانیت کی مدد کرنا ہماری تنظیم کا اولین فرض اور منشور ہے۔