مزید خبریں

کھپرو: آٹا چکی مالکان نے آٹا 80 روپے فی کلو کر دیا

 

کھپرو (نمائندہ جسارت) گندم کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آٹا 80 روپے کلو ہوگیا غریب عوام پس کر رہ گئی جس میں سفید پوش طبقہ پریشان اور خاموش ہوگئے ہیں آکاش کمار نے بتایا گندم ہمیں پیچھے سے مہنگی مل رہی ہے جس وجہ سے ہمیں آٹا مہنگا کرنا پڑا اور مزید مہنگا ہو گا اگر یہی حال رہا تو آنے والے دنوں میں آٹا 120 روپے فی کلو تک چلا جائے گا اگر حکومت نے کچھ نہ کیا تو مزید مہنگائی بڑھ سکتی ہے اور آئے روز بجلی کے یونٹ میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کھپرو انتظامیہ ضلع انتظامیہ یہ سندھ فوڈ اٹھارٹی ڈی ایف سی نوٹس لے پرائز لسٹ مہیا کرے، روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کیا جائے حکومت اپنے آپ سے ہی بیزار نظر آرہی ہے عوام کی فکر نہیں ،اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نوٹس لیا جائے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ورنہ یہ ہی چلتا رہا تو خود کشی کے واقعات دن بڑھیں گے اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟