مزید خبریں

شوکت ترین نے 20 ہزار ارب قرض لینے کا اعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 4 سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا جو تاریخِ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان نے کرنے ہیں، عمران خان کی آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ اور ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے کا اعتراف ابھی باقی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاوہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔