مزید خبریں

ایران سے گرفتار 66 پاکستانی تفتان لیویز کے حوالے

تفتان (آن لائن) پاکستان اور ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 66 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرکے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والے 66 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے۔ جن میں پنجاب سے 38، خیبر پختونخوا کے 20، آذاد کشمیر کے 4، سندھ کے 3 اور بلوچستان کا ایک شہری شامل ہے۔ اس کے علاوہ 7 باشندوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے۔ لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ تمام قیدی پاکستان کے مختلف شہروں سے ہیں۔ تمام قیدیوں کو ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے۔