مزید خبریں

ن لیگ کے پاس اکثریت ہی نہیں‘ بجٹ کیسے پیش کریگی؟ پرویز الٰہی

لاہور (صباح نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے؟، کہ چودھری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پرویز الٰہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ(ن) کے رویے پر ہے، اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے
پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے، اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا؟ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں پولیس چلا رہی ہے، پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، حمزہ کے اسپیکر شپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔