مزید خبریں

پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان فیٹف کے 2 مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عمل کرچکا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے برلن میں شروع ہو رہا ہے جو کہ 17 جون تک جاری رہے گا، پاکستان سے متعلق امور 15 سے 16 جون کو زیر غور آئیں گے، اجلاس کیلیے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کی گئی ہے، اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی حنا ربانی کھر کریں گی، اہم اجلاس میں شرکت کیلیے وزارت خارجہ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ پاکستان نے فیٹف کے 2 مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018ء کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کیا، اسی طرح 2021ء کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد کیا گیا۔