مزید خبریں

وزیر خزانہ دھوکا دینا بند کریں، عوام سب جانتے ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہماری گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، انہوں نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دھوکا دینا بند کریں۔ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 2020ء میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ملکی ترقی کی شرح منفی 0.94 فیصد تھی، اس وقت پوری دنیا میں ترقی کی شرح منفی 5 سے 6 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کس سے مذاق کر رہے ہیں؟ ہماری
گزشتہ 2 سال کی کارکردگی 30 سال میں سب سے بہتر ہے، لوگوں کو دھوکا دینا بند کریں، عوام سچ جانتے ہیں۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ہفتے میں حکومت کی کارکردگی قابل رحم ہے۔