مزید خبریں

پاکستان تیسرے ون ڈے میں بھی فاتح، کلین سوئپ مکمل کرلیا

ملتان( وزیر علی قادری )پاکستان نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاداب خان نے بہترین بلے بازی اور بولنگ کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے باعثمیچ روک دیا گیا تھا پھر اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا اور، شاہنواز دھانی نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیاجبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ،پھر فخر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان بابراعظمصرف ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ امام بھی 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ محمد حارث صفر ،محمد رضوان 11 اور خوشدل شاہ 34 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آل راؤنڈر زشاداب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری بنائی لیکن وہ بھی اختتامی اوورز میں 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔ عقیل حسین اور کیاسی کاٹی کے علاوہ کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا۔ عقیل حسین 60 اور کیاسی کاٹی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور ٹیم کو جتوا نہ سکے ، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور زمیں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔