مزید خبریں

افغانستان میں عسکریت پسند کمانڈر سمیت 8افراد ہلاک

کابل (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں عسکریت پسندوں کے ایک اہم کمانڈر سمیت 8 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان انتظامیہ کے چیف ترجمان نے کہا کہ شمالی صوبہ تخار میں عسکریت پسندوں کے ایک اہم کمانڈر سمیت 8 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اتوار کو ترجمان نے ٹویٹ کہا کہ صوبہ تخار کے صوبائی دارالحکومت تالقان شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ۔ 4 میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے ایک خصوصی آپریشن کے دوران اہم کمانڈر یونس ازبکستانی سمیت 8 باغی مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ۔