مزید خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔اس بارے میںایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے لاہور آفس سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اور تمام تر ریکارڈ اور شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقات اعلیٰ سطح کی ٹیم کرے گی جب کہ رقم بیرون ملک بھجوانے کے ذرائع بھی گرفت میں آئیں گے۔ دوسری جانب مونس الٰہی نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کا جواب بسم اللہ سے دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔