مزید خبریں

امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش نہیں کرسکی ،شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی‘ یہ صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے‘ ان کی وجہ سے غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی آئی ہے جبکہ 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں‘مہنگائی پر جماعت اسلامی اور پی اے ٹی کے احتجاج کی حمایت کرتا ہوں۔