مزید خبریں

عمران خان کو اقتدار سے آصف زرداری نے نکالا، فیصل کنڈی

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے بیان کو چیونٹی کو پر لگنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکالا۔ اتوار کے روز پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان نے مشورہ دیا کہ علی امین گنڈاپور پہلے ڈھنگ سے بولنا سیکھیں پھر بات کریں، آصف زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، عمران خان کی حیثیت اب سیاست میں آوارہ روح کی طرح رہ گئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری جنگ بھی جمہوری انداز میں ہوتی ہے، کسی کو کب نکالنا ہے تھوڑا سا صبر کرو، سادہ ٹھنڈا پانی پیو۔