مزید خبریں

آزاد کشمیر کے بجٹ میں کمی کی تو پیش نہیں کیا جائیگا‘ کابینہ کا فیصلہ

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آئندہ بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے بجٹ پر کٹ لگنے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق بجٹ کے حوالے سے اسمبلی کے اندر اور باہر موجود اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے آزاد کشمیر کابینہ کی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔بجٹ پر کٹ کے حوالے سے آواز بلند کرنے کے لیے میڈیا کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔اجلاس میں قائمقام صدرا سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری انوار الحق نے خصوصی شرکت کی۔