مزید خبریں

نسلوں کے بہتر مستقبل کیلیے ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہوگا، احسن اقبال

بدوملہی (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پلاننگ ایند ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلیے ہمیں ملکر ملک کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانا ہوگا، تمام تر اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیے تاکہ عوامی سطح پر ان اسکیموں کے فوائد جلد پہنچ سکیں، شہر کو بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے بچانے کیلیے انتہائی ضروری ہے کہ ان اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں تحصیلوں اور ضلع کی سطح پرنئی ترقیاتی اسکیموں اور پہلے سے جاری اسکیموں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے خصوصی طور پر نارووال شہر کے سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری اسکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔