مزید خبریں

عمران خان نے فوج کو ہرطرح باصلاحیت رکھنے کی کوشش کی، شہباز گل

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کو ہر طرح باصلاحیت رکھنے کی کوشش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پاک فوج کو ہر طرح باصلاحیت رکھنے کی کوشش کی، J-10 جیسے جدید ہتھیار خریدے اور بحری بیڑے میں اضافہ کیا، لیکن اس امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہماری پاک فوج کو اپنے اخراجات میں کٹوتی اور ایکسرسائز کو محدود کرنا پڑ رہا ہے، اسی چیز کے بارے میں خان نے خبردار کیا تھا۔