مزید خبریں

حمزہ کی کارکردگی پر آج کھل کر بات کرونگا، عثمان بزدار

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی کارگردگی پر آج کھل کر بات کروں گا۔ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب کا جو فیصلہ قیادت کرے گی قبول ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کہ راجا بشارت یا محمودالرشید کسی کی حمایت کر رہے ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ پارٹی میں میرے لیے تمام محترم ہیں سب کے ساتھ ہوں۔