مزید خبریں

پنجاب حکومت بجٹ پاس کرانے کے قابل نہیں، فیاض چوہان

لاہور (صباح نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ سادہ اکثریت سے پاس کرانے کے قابل نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی غیرقانونی حکومت نے پی ٹی آئی اراکین پر پرچے درج کرنے کی کوشش کی، بجٹ پاس کرانے کیلیے آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد تبادلے نہیں کیے جاسکتے، ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد حمزہ نے 7 سیکرٹریز کے تبادلے کیے، الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہونے کا ثبوت دے اور تبادلے واپس لینے کا حکم دے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کے اسپیشل سیل بنا کر تحریک انصاف کے ووٹ تبدیل کیے جارہے ہیں۔