مزید خبریں

بھکاری حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ پسند نہیں تو بھکاری حکومت آئی ایم ایف بورڈ میں کیا لینے جاتی ہے؟ ختم کریں اور آگے چلیں۔ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب آپ ہر وقت Candy Crush ہی کھیلتی رہیں گی تو اسی طرح کی احمقانہ گفتگو کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کل قرض 52 ارب ڈالر لیا اس میں سے 38 ارب ڈالر آپ کی حکومتوں کے لیے گئے قرض کی واپسی کی۔