مزید خبریں

قرآن کیسے پڑھیں؟

کیا میں نے قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ؟ (عزم مصمم)۔
پاکیزگی کیسے حاصل کرنی ہے؟ (دل اور روح کی پاکیزگی، باطن اور نیت کی پاکیزگی اس کے بعد ظاہر کی پاکیزگی حاصل کرنی ہے)۔
میں نے قرآن کیوں پڑھنا ہے؟ (کیا علم برائے علم؟ صرف مزہ حاصل کرنے کے لیے؟ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے یعنی دنیا کا فائدہ؟ یا برائے ہدایت ، عمل؟)
ہدایت کا کیا مطلب ہے؟ (عمل، ڈاکٹر کے نسخے اور ایڈوائس کی مثال)۔
ہدایت حاصل کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنا پڑے گا؟ (فان امنوا کما امنتم بہ فقداھتدوا) صحابہ کرام ؓ جیسا ایمان لانا ہوگا۔
صحابہ کرام ؓ کا ایمان کیسا تھا ؟ (حرمت شراب کی مثال، پردے کے احکام کی مثال)
کیا میں نے عہد کرلیا ہے کہ قرآن مجھے جو کہے گا میں وہی کروں گی، جس کام سے روکے گا اس سے رک جائوں گی؟
صحابہ کرام ؓ کے ایمان کی ڈائریکشن کیسی تھی؟ (لا الٰہ الا اللہ ، اللہ ہی میری پوری زندگی کا حاکم ہے)۔
کیا شیطان قرآن پڑھتے ہوئے بھی مجھے بہکانے کی کوشش کرسکتاہے؟
اس سے کیسے بچیں؟ (سراپا گوش بن جائیں، پوری توجہ کے ساتھ قرآن پڑھیں اور اللہ سے پناہ طلب کریں)۔
قرآن کو کیسے پڑھیں؟ (ایک ایک آیت پر رک کے غور و فکر کرکے، عمل کرنا اور پھر آگے بڑھنا)۔
ابتداء ایک یا تین آیات پڑھیں۔ ہر آیت پر غور کریں، سمجھیں، شعبہ کا تعین کریں۔ تین سوال و جواب خود سے کریں۔ یہ آیت کیا کہہ رہی ہے۔ اب تک کیا کرتی رہی؟ آئندہ عزم۔
میری زندگی میں کس چیز کی ویلیو، اہمیت زیادہ ہے؟ (اللہ کی رضا، نماز، قرآن دنیا کے معاملات، فائدے اور نقصانات؟)
آیا قرآن میرے لیے اسٹینڈرڈ بھی مقرر کرتا ہے؟
کیا قرآن میرا آئینہ ہے؟
قرآن کو سمجھنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟ (قرآن کی کسی کلاس کے ساتھ جڑجائیں)۔
قرآن، انفرادی مطالعہ کے لیے، پہلے کیا کرنا پڑے گا؟ (قرآن کا اجتماعی مطالعہ کرنا ہوگا)۔
کیا ہفتے میں تین گھنٹے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، قرآن کو سمجھنے کے لیے؟
ان کے بعد تفہیم القرآن سے مطالعہ کی پریکٹس کروانی ہے۔
سوالنامہ
قرآن میری زندگی کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس جملے کا مفہوم سمجھ آیا؟
قرآن سے بے اعتنائی برتنا میرے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟ میں کس کس طرح اب تک قرآن سے بے اعتنائی برتتی رہی؟
کون سی ایسی حدیث ہے جس سے قرآن کی محبت پیدا ہوئی۔