مزید خبریں

ڈیفنس میں دن دہاڑے 2 ڈاکو شہری سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز ون میں دو ڈاکو دن دہاڑے شہری سے دو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ڈاکوئوں نے شہری کو موٹر سائیکل پر روکا، شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دونوں ڈکیتوں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، فوٹیج کے مطابق ملزم جاتے ہوئے بائیک کی چابیاں بھی لے گئے۔