مزید خبریں

جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کردیے

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیدواروں نے بلدیاتی انتخاب کے لیے چیئرمین،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرکی نشستوں کیلیے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرینگ آفیسر کے دفاتر میں جمع کرا دیے ہیں ۔اس سلسلے میں نائب امیر جما عت اسلامی ضلع کورنگی سید اقبال سعید کی نگرانی میں یونین کونسل نمبر 2سے چیئرمین کی نشست کیلیے منصور فیروز،یونین کونسل نمبر 3سے چیئرمین قاری منصور احمد ،یونین کونسل کورنگی سے اختر حسین قریشی نے وائس چیئرمین اور کونسلر ز کے ہمراہ اپنے پینل کے کاغذات داخل کردیے ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی سید اقبال سعید نے اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔