مزید خبریں

کے پی ٹی میں آج کل لوٹ مار کا بازار گرم ہے، خرم شیر زمان

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سہولت کار بلدیاتی الیکشن کیلیے پیسہ جمع کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سنا ہے آج کل کے پی ٹی میں لوٹ مار کا بازار بہت گرم ہے اور بڑی تیزی سے مال سمیٹا جا رہا ہے۔لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کے سہولت کار بلدیاتی الیکشن کے لیے پیسہ جمع کر رہے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم کی نازک صورتحال پر خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مرغے کی چلانے کی وڈیو شیئر کی ہے۔کیپشن میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد سے پہلے اور بعد میں پی ڈی ایم کی حالت کیا رہی وڈیو کو آخر تک دیکھیں۔ وڈیو کے مطابق کہ مرغا آخر میں چلاتے چلاتے گر گیا۔