مزید خبریں

بولیویا : بغاوت پر آرمی چیف اور سابق خاتون صدر کو 10سال قید کی سزا

سکرے (انٹرنیشنل ڈیسک) بولیویا کی عدالت نے بغاوت کے الزام میں سابق خاتون صدر جینین اینز، سابق آرمی چیف کمانڈر ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو 10قید کی سزا سنادی ۔ عدالت نے انہیں خلاف قانون اقدامات اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں مجرم قرار دیا۔ یاد رہے کہ 2019ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا،جس کے بعد اس وقت کے صدر مورالز ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد جینین قائم مقام صدر بن گئی تھیں۔