مزید خبریں

امریکی صدر بائیڈن کی سربراہی میں مہاجرین سے متعلق اجلاس

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر بائیڈن کی سربراہی میں مہاجرین سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں 20ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سربراہ اجلاس کے اختتام پر 20ممالک کے نمائندوں نے مہاجرت سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی، وسطی اور شمالی امریکا سمیت کیریبئن کے درمیان بڑی تعداد مین ہونے والی مائیگریشن کے تناظر میں یہ ممالک مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیے کے اہداف میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے آبائی ممالک میں زندگی کو بہتر بنانا، مزدوروں کی قانونی نقل مکانی میں آسانی پیدا کرنا اور انسانی اسمگلروں کے گروہوں کے خلاف اقدامات کو تیز کرنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے منعقدکیے گئے سربراہ اجلاس میں کیوبا، وینزویلا اور نکاراگوا کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے ان ممالک کی جگہ میکسیکو اور کئی وسطی امریکی ممالک کے رہنماؤں نے اجلاس میں اپنے اعلیٰ سفارت کار بھیجے تھے۔