مزید خبریں

جنوبی افریقامیں بس اور ٹرک میں تصادم ‘ 15افراد ہلاک

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 37زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پریٹوریا شہر کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثہ ہفتے کے روز صبح سویرے پیش آیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں سڑکوں کی حفاظت ٹریفک حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہر سال ٹریفک کے سیکڑوں حادثوں میں ہزاروں افراد اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔