مزید خبریں

باڈہ: تقی شاہ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اور آغا خان اسپتال کا کیمپ

باڈہ (نمائندہ جسارت) تقی شاہ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے اور آغا خان اسپتال کے تعاون سے مفت ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ درگاہ پیر تقی شاہ جیلانی کے احاطے میں منعقدہ ایک روزہ مفت کیمپ کی نگرانی آرگنائزیشن صدر سید عمران جیلانی اور جنرل سیکرٹری سید فرہاد جیلانی نے کی۔ کیمپ میں شہر کے علاوہ دیگر نواحی علاقوں سے آئے ہوئے 400 لوگوں کا آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز ٹیم بلال احمد بھٹی، پرویز احمد، سلیم احمد، خورشید حسین نے طبی معائنہ کیا جن میں 100 سے زائد مریضوں کی رپورٹ پازیٹو آئی جن کے خون کے سیمپل لے کر انہیں مفت علاج کی یقین دہانی کروائی گئی۔ کیمپ میں مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے ورثا کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے ہدایات کی اور احتیاطی تدابیر بتائی گئی۔ اس موقع پر تقی شاہ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن صدر اور بہترین شاعر سید عمران جیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقی شاہ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف اوقات میں غریب مریضوں کے علاج کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے کوئی کام افضل نہیں ہے اور ایسی خدمات کرنے سے ہمیں دلی سکون ملتا ہے اور یہ ہمارے بزرگ سید پیر تقی شاہ جیلانی کا بھی پیغام تھا۔