مزید خبریں

کندھکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے آر او پلانٹ اور لائبریری کا افتتاح کر دیا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کشمور ضلع بھر میں صحت اور تعلیم کو بہتری کی طرف گامزن کرتے ہوئے سول اسپتال کے اندر آر او پلانٹ کا بنیاد رکھا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اقبال میموریل لائبریری کے اندر 200 سے زائد کتابوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کندھکوٹ لائبریری کے اندر سی ایس ایس اور پی سی ایس کی تیاری کے حوالے سے کتاب موجود ہیں تاکہ نوجوان پی سی ایس اور سی ایس ایس پاس کر کے افسر بنیں اور کندھکوٹ شہر کی خدمت کریں۔ لائبریری کے اندر تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ پڑھنے والے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ پڑھے لکھے معاشرے کی نشانی ہے کہ اس کی لائبریریاں آباد ہوا کرتی ہیں۔ اس لیے شہر بھر کے تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنا وقت لائبریری کو دیں۔اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ایم سی ایچ پہنچ کر اوٹی ایکوئپمنٹ اور سولر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم سی ایچ کے اندر سولر اور اوٹی سازوسامان کی انتہائی ضرورت تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ غریب اور مساکین کا بہتر سے علاج ہو سکے اس موقع پر صوبائی محکموں کے افسران ڈی ایچ او احسان اکبر اور آئی ڈی ایچ او بی موجود تھے۔