مزید خبریں

خیرپور میں اساتذہ کی تنظیم سلوٹا کا احتجاج جاری

خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم سلوٹا کی جانب سے مطالبات کے حصول کے لیے کئی روز سے احتجاج جاری ہے،اس حوالے سے اساتذہ کی جانب سے ایڈمن بلاک کے اندر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں پر اساتذہ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں جبکہ احتجاج کرنے والے ٹیچرز پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے پولیس کو خط لکھا گیا ہے جس کے بعد اساتذہ کی احتجاجی تحریک مزید زور پکڑ گئی ہے اور سلوٹا کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن شاہ لطیف یونیورسٹی صدر سلوٹا پروفیسر ڈاکٹر اختیار گھمرو،جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حسام الدین شیخ،پروفیسر ڈاکٹر مجیب ابڑو ودیگر نے کہا ہے کہ ہم اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے پْرامن احتجاج کررہے ہیں اور یہ ہمارا آئینی حق بھی ہے بطور شہری ہمیں کوئی بھی پْرامن احتجاج سے نہیں روک سکتا لیکن یہاں جبر اور طاقت سے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کروانے کی سازش کی جارہی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے لیے خط بھی لکھا گیا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ہمارا وزیراعلیٰ سندھ سے پْرزور مطالبہ ہے کہ فوری ہمارے مطالبات جو انتظامیہ نے بھی تسلیم کیے ہیں اور کئی وعدے کیے لیکن پورے نہیں کیے ۔