مزید خبریں

بدین: جماعت اسلامی کا ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر اظہارِ افسوس

 

بدین (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا اورامیرضلع بدین سید علی مردان شاہ. نائب امراء اضلاع سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ،عبدالکریم بلیدی،محمد موسیٰ ملاح، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سلیم جونیجو، فتح خان کھوسہ نے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔