مزید خبریں

میرپورخاص: جیسکو ٹرانسفارمر کی مرمت کیلیے رشوت طلب کرنے لگا

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) حیسکو انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر ہیں میرپورخاص سمیت اردگرد کے علاقوں میں بجلی کی 15سے 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے وولٹیج کے اپ ڈائون ہونے کے باعث شہر کے کئی علاقوں کے بجلی کے ٹرانسفامرز خراب پڑے ہوئے ہیں اور ان ٹرانسفامرز کو ٹھیک کرنے کے لیے حیسکو عملہ 20 سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے 5 روز قبل کھارپاڑے کا ٹرانسفارمرخرا ب ہو گیا تھا لیکن رشوت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ٹھیک نہیں کیا گیا شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفامرز کی خرابی کے باعث شہر بھر میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے اور شہری مہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے علماء ایکشن کمیٹی نے حیسکو کی جانب سے جاری ہونے والی الرٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرپورخاص شہر میں تو 15 سے 18 گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے یہ حیسکو والے عوام سے جھوٹ بول رہیں ہے لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے کاروبار تباہ کر دیا ہے اور حیسکو اس طرح کے بہانے بنا کر خبریں چلا رہیں ہے کہ 8 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ایسا کہیں نہیں ہورہا ہے 14 گھنٹہ 16 گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ شہر میں جاری ہے اور اب بھی کئی جگہوں پر ٹرانسفارمر خراب ہے وہ نہیں بنائے جارہے اور لوگوں سے مرمت کے نام پر پیسے طلب کیے جار ہے ہیں حیسکو چیف اس پر ایکشن لے شہر میں یہ جو ناجائز لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور اپنے اعلامیہ کے مطابق 6 سے 8 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جائے ۔